میرے پاس محبت کرنے کیلیے وقت نہیں اداکارہ نرگس فخری

بطور اداکارہ کیریئر بہت مختصر ہوتا ہے، ان دنوں ہندی زبان اور رقص سیکھ رہی ہوں، اداکارہ


Net News August 04, 2014
بطور اداکار کیریئر بہت مختصر ہوتا ہے، ان دنوں ہندی زبان اور رقص سیکھ رہی ہوں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ ان کے پاس محبت کرنے کے لیے وقت نہیں۔

اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا کہ میں سنگل ہوں اور اپنے کام میں مصروف عمل ہوں۔ انھوں نے کہا کہ بطور اداکار زندگی بہت مختصر ہوتی ہے اس لیے میں اپنا زیادہ تر وقت اور توجہ اپنے کیرئیر پر مرکوز کیے ہوئے ہوں، سچ کہوں تو میرے پاس اور کسی کے لیے وقت ہی نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میرا کام بہت سخت ہے کیونکہ میں ہندی سیکھ رہی ہوں اور رقص کی کلاسوں میں حصہ لے رہی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اپنے مداحوں سے جو محبت اور پیار ملا ہے اسے میں محسوس کر رہی ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ بہت سے نوجوان میرے مداح ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں