مشہور شخصیات کی مہنگی ترین طلاقیں سوزانے نے ہریتک سے کھربوں کی جائیداد میں سے حصہ مانگ لیا
ادتیہ چوپڑا کو رانی مکھر جی سے شادی کیلئے پائل کھنہ کو طلاق کے 50 کروڑ دینا پڑے، کرشمہ کپور نے7 کروڑ لیے
بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں اب تک کئی فلمی اداکاروں کی جوڑیاں بنیں اور کئی کا طلاق پر اختتام ہوا ان میں سے اب تک سب سے مہنگی طلاق ہریتک روشن اور سوزانے کی بتائی جا رہی ہے۔
ہریتک روشن اور ان کی اہلیہ سوزانے میں بھی طلاق کا معاملہ چل رہا ہے جو کہ مہنگی ترین طلاق ہوگی' اس سلسلے میں سوزانے نے علیحدگی پر روشن کی جائیداد کا بھاری حصہ مانگا ہے اس جائیداد کا تخمینہ قریباً 5 ہزار کروڑ روپے سے زائد بنتا ہے جو کہ کھربوں روپے بنتا ہے اور سوزانے نے اس بڑی جائیداد میں سے اپنے لیے بھاری حصہ مانگ لیا ہے۔ اسی طرح دیگر مہنگی ترین طلاقیں بھی ہوئی ہیں جیسا کہ ادیتیہ چوپڑا کو بھی رانی مکھر جی سے شادی رچانے کے لیے اپنی پہلی بیوی پائل کھنہ کو طلاق دینے کے 50 کروڑ روپے دینا پڑے۔
اسی طرح اداکارہ کرشمہ کپور نے بھی بزنس مین سنجے کپور سے علیحدگی کے لیے 7 کروڑ روپے لیے اور ان میں طلاق کا معاملہ حال ہی میں طے ہوا ہے۔
اداکار سیف علی خان اور امرتا سنگھ میں بھی شادی کا بندھن 14سال رہا' ان کی شادی 1991ء میں ہوئی تھی مگر پھر نتیجہ طلاق پر ہی منتج ہوا اور اخراجات کے طور پر انھیں اپنی قسمت کا آدھا حصہ امرتا سنگھ کو دینا پڑا۔
بالی ووڈ کی مشہور جوڑی سنجے دت اور ریا پلائی میں بھی طلاق کا معاملہ 8 کروڑ میں طے ہوا اور سنجے کو علیحدگی پر آٹھ کروڑ روپے ریا کو دینا پڑے۔
ادھر ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنگر کو بھی سابق فرسٹ لیڈی آف کیلی فورنیا اہلیہ ماریہ شریور سے علیحدگی کے لیے 200 ملین ڈالر سے زائد کی رقم دینا پڑی۔ اسی طرح بالی ووڈ اداکار برنی اکلے اسٹون نے اپنی عمر سے 28 برس چھوٹی اداکارہ سلویکا سے شادی رچائی مگر ان کی شادی کا اختتام بھی طلاق پر ہوا اور برنی نے سلویکا کو اس علیحدگی کے لیے اسے 1.2بلین ڈالر ادا کرنا پڑے۔
اسی طرح اداکار روپرٹ مرڈوچ کو اینا ماریہ ٹورف سے 32 سالہ شادی توڑنے کے لیے طلاق کے معاملات پر اینا ماریہ کو 1.2 بلین ڈالر دینا پڑے۔ مشہور گالف اسٹار ٹائیگر ووڈ کو بھی ایلن نورڈرگن سے علیحدگی کے لیے آٹھ ماہ تک عدالت کے چکر لگانا پڑے اور آخر میں ان میں بھی طلاق کا معاملہ 110 ملین ڈالر میں طے ہوا۔ امریکا کے مشہور این بی اے اسٹار مائیکل جارڈن اور جونیتا جارڈن میں بھی طلاق کے معاملات بھی 168 ملین ڈالر میں طے ہوئے' ان کی شادی 17 سال تک رہی۔