گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج جاری زیریں سندھ میں ریلیاں

مسلمانوںکا اصل ہتھیار جہاد اور شہادت بڑی آرزو ہے، شیخ شوکت و دیگرکا خطاب.


Numainda Express September 24, 2012
حیدرآباد: گستاخانہ فلم کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت بچوں کی ریلی نکالی جا رہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: گستاخانہ فلم کے خلاف حیدرآباد سمیت اندرون سندھ احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

مختلف مذہبی و سماجی تنظیموںنے مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت اورنگزیب مسجدگاڑی کھاتہ سے پریس کلب تک حرمت رسولﷺ ریلی نکالی گئی جس میں رہنماؤں اورکارکنان سمیت شعبہ الخدمت کے تحت چلنے والے مدارس کے طلباء بھی شریک تھے، شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں مظاہرہ کیا اور شاتم رسولﷺ کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ آرٹس کونسل حیدرآباد نے بھی تلک چاڑی سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جب کہ سماجی رہنماء فتح شاہ فراق نے پیس اینڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے تحت پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے شیخ شوکت،ڈاکٹر فواد، محمد افضل ، خالد عمران،شاہد خان غوری ودیگر نے کہا کہ ملعون ڈائریکٹر نے گستاخانہ فلم بنا کر تمام مسلمانوںکی دل آزاری کی ہے اور اس کے خلاف دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان سراپا احتجاج ہیں، لیکن چند اسلامی ممالک کے علاوہ کسی بھی مسلم ملک کے حکمرانوں نے اس کے خلاف آواز نہیں اٹھائی، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا مسلمانوںکا اصل ہتھیار جہاد ہے اور شہادت سب سے بڑی آرزو۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں امریکی سفارتخانہ بندکیا جائے۔ نوابشاہ میں بھی مختلف مذہبی تنظیموں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں