عدالتی فیصلے کے تحت ہی انتخابات ہوں گےگوہر اللہ
حیدرآبادچیمبر کے بعض ممبران نے ووٹر لسٹوں میں پیچیدگیوں کی نشاندہی کی ہے.
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہر اللہ نے کہا ہے کہ چیمبر کے کچھ ممبران نے عدالت عالیہ کے ذریعے ووٹر لسٹوں میں پیچیدگیوں کی نشاندہی کی ہے ۔
حیدرآباد چیمبر عدالتی فیصلے کا پابند ہے اس لیے عدالت عالیہ کے فیصلے کے تحت ہی انتخابات کرائے جائینگے۔ صنعتکاروں اور انجمن تاجران کے عہدیداران سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ چیمبر میں شکایتی سیل قائم کیا جا رہا ہے جہاں تاجر برادری رابطہ کرے تاکہ ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ چیئرمین تاجر دوست پینل عماد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا سلسلہ وقتی طور پر منقطع ہوا ۔
اجلاس میں آل پاکستان تاجر اتحاد کے عہدیداروں نے حاجی ظہیر الدین شیخ کی قیادت میں خصوصی طور پر شرکت کی اور صدر گوہر اللہ کی 2 سالہ کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سرپرست انجمن تاجران سندھ حاجی عبدالمجید میمن، صدر عبدالقیوم قریشی، جنرل سیکریٹری وقار حمید میمن، حاجی شبیر، محمد حمید میمن، فیاض اعوان، صلاح الدین غوری، حاجی نواب علی، حاجی محمد اسلم شیخ، حاجی شریف، طارق شیخ، راحیل قریشی، حاجی اسلام الدین، فرید چندریگر، زکریا باوانی، محمد علی رحمان، حاجی اختیار، عبدالحمید قریشی،رفیق قریشی سمیت تاجروں صنعتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔