انسداد پولیو مہم کی کامیابی یقینی بنائی جائےآغا شاہ نواز

اپنے بچوں کو قطرے نہ پلوانے والوں پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت، اجلاس سے خطاب.


Numainda Express September 24, 2012
اپنے بچوں کو قطرے نہ پلوانے والوں پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت، اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آغا شاہ نواز بابر نے متعلقہ ڈاکٹرز، ریونیو افسران اور دیگر عملے کو سختی سے ہدایت کہ ہے کہ پیر (آج) سے شروع ہونے والی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کو یقینی بنایا جائے۔

اس دوران 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلوانے والے لوگوں پرخصوصی توجہ دیں اور انہیں اپنے بچوں کو قطرے پلوانے پر آمادہ کریں، تاکہ ہم اپنی آنے والی نسل کو ہمیشہ کی معذوری سے بچا سکیں۔ اپنے کیمپ آفس میںاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاکیونکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کڑی نگرانی کریں اور پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے انکاری کیسز اور بند گھروں سے متعلق اسی شام رپورٹ دیں تاکہ ان کیسز کی تصدیق کرنے کے بعد انہیں قطرے پلوانے کے اقدامات کیے جا سکیں۔ اجلاس میں اعجاز الحسن، عابد سلیم قریشی، ڈاکٹر بخش علی پتافی، ڈاکٹر ممتاز لغاری، ڈاکٹر اشرف، ڈاکٹر سنتوش کے علاوہ ضلع کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور مختار کاروں نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں