ڈیرہ اسماعیل خان میں گاڑی کےقریب دھماکا تحریک انصاف کے رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق

فقیر جمشید روحانی شخصیت تھے اور علاقے میں ان کے عقیدت مندوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔


ویب ڈیسک August 04, 2014
دھماکے میں جاں بھق ہونے والوں میں فقیر جمشید اور ان کا محافظ بھی شامل ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

تحصیل کلاچی میں مڈھی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما فقیر جمشید اپنے ڈرائیور اور محافظ کے ہمراہ جارہے تھے کہ مڈھی روڈ پر ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پرتباہ جبکہ اس میں سوار فقیر جمشید سمیت تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

واضح رہے کہ فقیر جمشید روحانی شخصیت تھے اور علاقے میں ان کے ارادتمندوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں