ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا ترجمان رینجرز کی تردید

ایم کیو ایم کے رہنما کے گھر چھاپے کی متضاد افواہیں مجرموں کو بچانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہیں، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک August 04, 2014
کارروائی کے دوران 2 ملزمان شمشاد اور احمد یاسر کو حراست میں لیا ہے، رینجرز فوٹو: فائل

ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا اس طرح کی متضاد افواہیں مجرموں کو بچانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کئے بیان کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے اتوار اور پیر کی رات پی آئی بی کالونی میں ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پر نہیں بلکہ ان کے گھر سے 2 گلیاں چھوڑ کر کارروائی کی۔ اس طرح کی متضاد افواہیں مجرموں کو بچانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران رینجرز نے 2 ملزمان شمشاد اور احمد یاسر کو حراست میں لیا ہے۔ ملزم شمشاد ٹارگٹ کلنگ اور احمد یاسر بھتہ خوری کے واقعات میں ملوث ہے۔ ملزم شمشاد نے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔