پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو پاکستان اور جمہوریت کا پرچم بلند کرنا ہے اگر ملک میں مارشل لا لگا تو سب سے پہلے گولی کھاؤں گا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ 14 اگست کو آئین و جمہوریت کے مطابق مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد جارہے ہیں، ہمیں پاکستان اور جمہوریت کا پرچم بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابی نظام کی بہتری کا مطالبہ کیا لیکن اس پر کسی نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی، آج تک انتخابی نظٓم کے لئے کوئی کوشش نہیں کی گئی۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں پنجاب پولیس کی جانب سے بربریت کا مظاہرہ کیا گیا اور 14 معصوم شہریوں کی جان لے لی گئی، اس قسم کے واقعات جمہوریت کے لئے ناقابل قبول ہیں۔