لیفٹیننٹ جنرل ر عالم خٹک سیکرٹری دفاع تعینات

عالم خٹک کور کمانڈر کوئٹہ، آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا اور چیف آف لاجسٹک کی اہم ذمہ داریوں پر خدمات پیش کرچکے ہیں


ویب ڈیسک August 04, 2014
عالم خٹک کور کمانڈر کوئٹہ، آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا اور چیف آف لاجسٹک کی اہم ذمہ داریوں پر خدمات پیش کرچکے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عالم خٹک کی بطور سیکرٹری دفاع تعیناتی کی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک مدت پوری ہونے کے بعد ایک ہفتہ قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد حکومت کی جانب سے سابق فوجی افسر کو سیکرٹری دفاع تعینات کیا گیا۔ عالم خٹک پاک فوج میں 38 سال خدمات پیش کرنے کے بعد گزشتہ سال ریٹائرڈ ہوئے جبکہ اس دوران وہ کور کمانڈر کوئٹہ، آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا اور چیف آف لاجسٹک کی اہم ذمہ داریوں پر خدمات پیش کرچکے ہیں۔


واضح رہے کہ سیکرٹری دفاع کا عہدہ خالصتاً سویلین ہے لیکن روایتی طور پر اس عہدے پر ریٹائرڈ فوجی افسر کو تعینات کیا جاتا ہے جس کی ذمہ داری سویلین حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں