نوابشاہ سے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو نا اہل قرار

غلام قادر کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے جبکہ انھوں نے انتخابات سے پہلے جو حلف نامہ جمع کرایا تھا وہ بھی جعلی ہے، ٹریبونل

عام انتخابات میں غلام قادر چانڈیو نے پی ایس 27 نوابشاہ سے 41 ہزار 458 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی. فوٹو: فائل

KABUL:
الیکشن ٹریبونل نے سندھ کے حلقے پی ایس 27 نواب شاہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امید وار غلام قادر چانڈیو کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے سید زین شاہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سندھ کے حلقے پی ایس 27 نوابشاہ سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار غلام قادر چانڈیو کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ غلام قادر چانڈیو کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے جب کہ انھوں نے انتخابات سے پہلے جو حلف نامہ جمع کرایا تھا وہ بھی جعلی ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں غلام قادر چانڈیو نے پی ایس 27 نوابشاہ سے 41 ہزار 458 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے سید زین شاہ نے 32 ہزار 120 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
Load Next Story