رواں ہفتے بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز2 دن کیلئے بند رہیں گے

نئے لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت سی این جی اسٹیشنز منگل اور جمعرات کی صبح 8 بجے سے آئندہ 24 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے


ویب ڈیسک August 04, 2014
سی این جی اسٹیشن کی بندش میں کمی کا فیصلہ ملک میں گیس کی طلب میں کمی کے پیش نظر کیا گیا،ایس ایس جی سی فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے رواں ہفتے بھی سندھ میں 3 کے بجائے 2 دن سی این جی اسٹیشن کی بندش کا اعلان کیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں ہفتے کراچی سمیت سندھ بھر میں منگل اور جمعرات کو صبح 8 بجے سے آئندہ 24 گھنٹے کے لئے بند کئے جائیں گے، سی این جی اسٹیشن کی بندش میں کمی کا فیصلہ ملک میں گیس کی طلب میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ لوڈ منیجمنٹ پلان پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ٹیمیں صوبے بھر میں گشت کریں گی اورخلاف ورزی کے مرتکب سی این جی اسٹیشنز کو آئندہ 48 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |