عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری روز اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کاروبار کےآغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 30 ہزار 314 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم دن کے اختتام پر انڈیکس 29ہزار 647 پر بند ہوا


ویب ڈیسک August 04, 2014
پیر کے روز کے ایس ای 30 انڈیکس میں بھی 454 پوائنتس کی کمی ہوئی۔ فوٹو: آن لائن/فائل

عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری روز اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی جب کہ اس دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 660 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ابتدا سے ہی کاروباری سرگرمیاں مندی کا شکار تھیں، کاروبار کا آغاز ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 30 ہزار 314 پوائنٹس پر موجود تھا لیکن سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے رجحان نے مارکیٹ کو شدید دباؤ کا شکار کردیا۔ ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 880 پوائنٹس کی کمی کے بعد 29 ہزار 435 کی حد پر آگیا تاہم بعد میں کریکشن کے باعث انڈیکس میں گراوٹ 666 پوائنٹس پر آگئی۔

پیر کے روز 338 کمپنیوں کے شئیر کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 287 کے شیئر میں کمی اور 38 کے حصص کی قیمت میں اضافہ جبکہ 13 کی قمیتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے دوران 23 کروڑ 95 لاکھ 64 ہزار سے زائد شیئر کا لین دین ہوا جس کا حجم 11 ارب 21 کروڑ 60 لاکھ سے زائد تھا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 454 پوائنتس کی کمی کے بعد 21ہزار 810 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |