کسی بھی غیرجمہوری طریقے سے حکومت کو ختم ہونے نہیں دیں گے خورشید شاہ
عمران خان کو بھی چاہئے کہ وہ اتنا آگے نہ جائیں کہ انہیں واپسی کا راستہ بھی نہ ملے،قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں اور عمران خان کو بھی چاہئے کہ وہ اتنا آگے نہ جائیں کہ واپسی کا راستہ بھی نہ ملے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں خورشید شاہ سے وفاقی وزیر زاہد حامد نے ملاقات کی جس میں خورشید شاہ کو اسلام آباد میں فوج بلانے سے متعلق حکومتی فیصلے پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر خورشید شاہ نے اسلام آباد میں فوج بلانے اور آرٹیکل 245 کے نفاذ پر شدید احتجاج کیا جس پر زاہد حامد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پہلے بھی 11 بار آرٹیکل 245 کا نفاذ ہوچکا ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت اور عمران خان دونوں کو سمجھائیں گے تاہم ان حالات میں وزیراعظم نوازشریف کو تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں جبکہ عمران خان کو بھی چاہئے کہ وہ اتنا آگے نہ جائیں کہ انہیں واپسی کا راستہ بھی نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ اگر غیر جمہوری طریقے سے حکومت گرانے کی کوشش کی گئی تو (ن ) لیگ کا ساتھ دیں گے اور ہم کسی صورت حکومت کو گرنے نہیں دیں گے۔