لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں دفترخارجہ

لیبیا میں اس وقت 3 سے 6 ہزارپاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جن کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا،ترجمان دفتر خارجہ

لیبیا میں موجود پاکستانی طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کریں، ترجمان دفترخارجہ ، فوٹو؛فائل

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا میں اس وقت 6 ہزارکے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جن کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق لیبیا میں سفارت خانہ پاکستانی شہریوں سے رابطے میں ہے اور انہیں تیونس کے راستے وطن واپس لانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں تاہم اس وقت لیبیا کا کوئی ایئربھی ایئرپورٹ آپریشنل نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ لیبیا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی تعداد 3 سے 6 ہزار ہے جن کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔


ترجمان کا کہنا ہے کہ لیبیا میں موجود پاکستانی طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کریں جبکہ دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستانیوں کی رہنمائی کے لیے 0021892255216 ،00218213610937 یہ ٹیلی فون نمبرز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لیبیا میں گزشتہ کئی روز سے فوج اور جنگجوؤں کے درمیان جاری جھڑپوں کے باعث بن غازی اور دارالحکومت طرابلس کے کئی علاقوں سے لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں جب کہ جھڑپوں میں کم از کم 100افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
Load Next Story