حکومت کو کسی انقلابی یا آزادی مارچ سے کوئی خطرہ نہیں پرویزرشید

پنجاب حکومت طاہرالقادری کی تقاریرکاجائزہ لےرہی ہے جبکہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں،وزیراطلاعات


ویب ڈیسک August 04, 2014
عمران خان اور طاہرالقادری کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے ، سینیٹر پرویز رشید،فوٹو:فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی انقلابی یا آزادی مارچ سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ان مارچوں سے متعلق تمام انتظامی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ طاہرالقادری نے عوام کو لاقانونیت پر اکسانے کے جو ارادے ظاہر کیے ہیں اس پر ان کو قانون کے ساتھ باندھا جائے گا کیونکہ حکومت کا فرض ہے کہ عوام کے تحفظ کے لیے کسی بھی شخص کو لاقانونیت سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت طاہرالقادری کی تقاریر کا قانونی جائزہ لے رہی ہے جبکہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے اورحکومت کو آزادی یا انقلابی مارچوں سے بھی کوئی خطرہ نہیں تاہم دونوں مارچوں سے متعلق تمام تر انتظامی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے لاقانونیت کی تو ان کے خلاف بھی قانون نے ایکشن لیا اب بھی اس طرح کے کام کرنے والوں سے بھی مختلف سلوک نہیں ہوگا اور جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں