23 ملین پاکستانی یومیہ 15 ڈالر پر گزر بسر کررہے ہیں ورلڈ بینک

موجودہ حکومت کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لیے کوششیں قابل تعریف ہیں، ورلڈ بینک


APP August 05, 2014
خیبر پختونخوا اور سندھ میں غربت کے خاتمے کے لیے موثر کوششیں کی جا رہی ہیں، ورلڈ بینک فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: پاکستان نے غربت کے خاتمے اور خوشحالی میں اضافے کے لیے نمایاں پیشرفت کی ہے۔

ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً 23 ملین افراد یومیہ 1.25 تا 1.50 ڈالر فی کس آمدن کے حامل ہیں، موجودہ حکومت کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لیے کوششیں قابل تعریف ہیں، مختلف ادارے لوگوں کی بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا اور سندھ میں غربت کے خاتمے کے لیے موثر کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم بلوچستان میں جہاں زیادہ تر لوگ خانہ بدوش ہیں غربت کی شرح زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں