بارش کے بعد گندگی اور تعفن سے وبائی امراض پھیلنے لگے

مضافاتی علاقوں میں نکاسی نہ ہونے سے بارش کا پانی جوہڑوں میں تبدیل، مچھروں کی افزائش سے ڈنگی اور ملیریا پھیلنے لگا


Staff Reporter August 05, 2014
علاقوں میں بارش کے بعد سے نکاسی کا نظام درہم برہم ہے،بارشوں کے دوران جراثیم کش اسپرے مہم شروع کی جائے،ماہرین طب۔ فوٹو: فائل

شہر میں گندگی اور تعفن سے وبائی امراض پھوٹنے لگے ہیں،کراچی میں صفائی و ستھرائی نہ ہونے اور بارش کے نتیجے میں کچرے کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن نے گلے سمیت دیگر وبائی امراض نے شہریوں کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی مون سون کی بارش کے بعد شہر میں جراثیم کش اسپرے مہم شروع نہیں کرسکی ہے جس سے مون سون بارشوںکے دوران ڈنگی، ملیریا کے مچھروں، مکھیوں اورحشرت اور کیڑوں کی افزائش نسل تیز ہونے سے ڈنگی اور ملیریا کی بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئی ہیں شہر میں حشرات کے خاتمے کیلیے ہنگامی طور پر جراثیم کش اسپرے مہم کی ضرورت ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی میں مادہ مچھر انڈے دیتی ہیں، اس موسم میں مچھروں کی بہتات کے ساتھ ساتھ الرجی پیدا کرنے والے کیڑے مکوڑے بھی جنم لیتے ہیں۔

شہر میں ہونے والی بارش کے بعد مضافاتی علاقوں میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پانی کے جوہڑ بن گئے ہیں جو مچھروںکی نرسری ہیں، شہر میں بارش کے بعد صفائی نہ ہونے سے مکھیوں ، مچھروں اور کیڑے مکوڑوں کی افزائش تیز ہوگئی ہے ،جراثیم کش اسپرے مہم ہنگامی طور پر شروع کی جائے ، شہر میں بلدیہ عظمیٰ کی ناقص کارکردگی سے گلیوں میں کچرے کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں ، سیوریج کا نظام درہم برہم ہے گندگی اور غلاظت سے مختلف وبائی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں