تحریک انصاف کا آزادی مارچ میں عمران خان کے بیٹوں کو شریک کرنے کا فیصلہ

عمران خان کے دونوں بیٹوں کو سیاسی جماعتوں کی تنقید کے پیش نظر بلایا گیا ہے، ذرائع

عمران خان کے دونوں بیٹے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے 13 اگست کو لندن سے پاکستان پہنچیں گے، ذرائع فوٹو: فائل

SINGAPORE:

تحریک انصاف نے آزادی مارچ ميں عمران خان کے دونوں بیٹوں کو شریک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں بھائی 13 اگست کو لندن سے پاکستان پہنچیں گے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے 14 اگست کو لاہور سے اسلام آباد تک کے آزادی مارچ میں عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کو شریک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں بھائی 13 اگست کو پاکستان پہنچیں گے اور اپنے والد کے ہمراہ آزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دونوں بیٹوں کو سیاسی جماعتوں کی تنقید کے پیش نظر بلایا گیا ہے۔
Load Next Story