مفرور کچھوا بڑا بھاگا لیکن دھر لیا گیا

لاس اینجلس میں پولیس نے شہر کی گلیوں میں کلارک نامی ایک کچھوے کا تعاقب کر کے اسے پکڑ لیا


Net News August 05, 2014
لاس اینجلس میں پولیس نے شہر کی گلیوں میں کلارک نامی ایک کچھوے کا تعاقب کر کے اسے پکڑ لیا،فوٹو:فائل

لاس اینجلس میں پولیس نے شہر کی گلیوں میں کلارک نامی ایک کچھوے کا تعاقب کر کے اسے پکڑ لیا۔ الحمرا پولیس نے اپنے فیس بک کے پیج پر لکھا کہ ''کچھوے نے بھاگنے کی بڑی کوشش کی لیکن ہمارے سپاہی اس سے بھی تیز نکلے''۔

دو سپاہی جدوجہد کے بعد 70 کلوگرام وزنی کچھوے کو کار میں ڈالنے میں کامیاب ہو گئے۔ کچھوے کلارک کو جانوروں کی ایک پناہ گاہ میں لے جایا گیا جہاں سے اسے بعد میں مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔ لاس اینجلس میں صحرائی کچھوے پالنا غیرقانونی ہے، تاہم پولیس کلارک کے مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی۔

پولیس نے کہا ''ہمیں خاندان کے افراد کو آپس میں ملانے میں خوشی محسوس ہوتی ہے اس لیے ہم اس معاملے میں استثنیٰ برتیں گے''۔ ایک مقامی ماہر کے مطابق کلارک افریقی کچھوا ہو سکتا ہے۔

جو صحرائے اعظم صحارا کے کناروں پر رہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کلارک کی عمر 18 سے 20 سال کے قریب لگتی ہے اور وہ نر ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ 'کچھوے اگر واقعی زور لگائیں تو ایک میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں