فوج آرٹیکل 245 کے تحت وزیراعظم کو بھی گرفتار کرلے تو اسے چیلنج نہیں کیا جاسکتا ظفر علی شاہ

حکومت نے اسلام آباد میں آرٹیکل 245 نافذ کرکے حقوق سلب کرلئے ہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک August 05, 2014
اسلام آباد میں فوج بلانا درست اقدام نہیں ہے، ظفر علی شاہ، فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ظفر علی شاہ نے حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے نفاذ اور فوج بلانے کی مخالفت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک '' میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسلام آباد میں آرٹیکل 245 نافذ کرکے حقوق سلب کرلئے ہیں اور اس کے تحت فوج بلانا درست اقدام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوج اس آرٹیکل کے تحت صدر مملکت، وزیراعظم سمیت کسی ارکان پارلیمنٹ کو بھی گرفتار کر لے تو اسے چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت 3 ماہ کے لیے اسلام آباد کی سکیورٹی فوج کے حوالے کردی ہے جس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں فوجی دستے تعینات کیے جاچکے ہیں جبکہ اس کے نفاذ کے بعد آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ کو حاصل اختیارات ختم ہوجاتے ہیں اور اگر عدالت میں کوئی کارروائی جاری ہے تو وہ اس کے نفاذ کی مدت تک معطل رہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں