امریکاکا چکرلگانے والی پراسرارعورت یاغزہ کا بھوت
سوشل میڈیاپرقیاس آرائیاں،سیاہ لبادے والی بڑھیاکے پیروکاروں کی تعداد77ہزار ہوگئی
امریکاکا حال ہی میں چکر لگانے والی ایک پراسرار سیاہ پوش خاتون ابھی تک سربستہ رازبنی ہوئی ہے۔
اس کے بارے میں یہ پتہ نہیں چل سکاکہ وہ کون ہے لیکن سوشل میڈیاپر یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ اس کاغزہ میں جاری تنازع سے تعلق ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئیٹرپر سیاہ پوش خاتون کے نام سے ہیش ٹیگ کاجواب دیتے ہوئے ایک شخص نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ پرلکھا ہے کہ لوگ اس پراسرار خاتون کے بارے میں باتیں کررہے ہیں۔کیااس کاغزہ کے ساتھ کوئی تعلق ہے؟'' ایک اورصارف نے سوال اٹھایاہے کہ کیایہ حماس کی رکن ہے؟
ایک نے اسے غزہ کی پٹی کابھوت قراردیا۔ ایک اورصارف نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے سوال کیاکہ کیایہ درست ہے کہ سیاہ پوش خاتون دنیابھر میں مارے جانے والے مسلمانوں کے لیے چکرلگا رہی ہے۔ فیس بک پربھی گذشتہ ماہ اس کاصفحہ بنایاگیا ہے اوراب تک اس کے پیروکاروں کی تعداد 77ہزار ہوچکی ہے۔ آسٹریلوی اخبارسڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق سیاہ لبادہ اوڑھنے والی یہ خاتون 2بچوں کی ماں ہے اوربیوہ ہے۔ وہ مبینہ طورپر کٹرعیسائی ہے اورسابق امریکی فوجی ہے تاہم اس کے مشن کے حقیقی مقاصدکے بارے میں پتا نہیں چل سکاہے کہ اس نے امریکاہی کاکیوں چکرلگایا ہے۔