اسرائیل کا غزہ سے فوجی انخلا مکمل علاقے میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی

فوجیوں کا انخلاغزہ میں واقع تمام بارودی سرنگوں کو ختم کرنے کا آپریشن مکمل کرنے کے بعد کیا گیا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

غزہ میں گزشتہ 28 روز سے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی جارہی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

اسرائیل نے غزہ میں 28 روز تک غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد مقبوضہ علاقے سے اپنا فوجی انخلا مکمل کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صیہونی فوج نےغزہ میں واقع تمام بارودی سرنگوں کو ختم کرنے کا آپریشن مکمل کرلیا جس کے بعد غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کو نکامل لیا گیا ہے۔


دوسری جانب مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصری حکومت کے اعلیٰ ترین حکام اور حماس کے رہنماؤں کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے تاہم ان میں اسرائیل نے شرکت نہیں کی، مذاکرات کے دوران حماس نے مصر کی جانب سے علاقے میں 72 گھنٹے کی غیر مشروط جنگ بندی کی پیشکش کی جسے حماس نے قبول کرلیا۔ غیر مشروط جنگ بندی کا اطلاق پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے ہوا ہے جو کہ ہفتے کی صبح 10 بجے تک برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ 8 جولائی سے اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت سے ایک ہزار 834 فلسطینی شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ہیں تاہم اس دوران اسرائیل کو بھی 64 فوجیوں سمیت 67 شہریوں کی ہلاکت برداشت کرنی پڑی ہے جو کہ گزشتہ 10 برسوں ک دوران ہونے والی جارحیت میں صیہونی حکومت کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔
Load Next Story