راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پرحکم امتناعی جاری

مسلم لیگ (ن) کی قیادت منصوبے کی آڑ میں سیاسی مخالفین کی جائیداد کو نقصان پہنچا رہی ہے، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک August 05, 2014
عدالت نے موٹر وے کی تعمیر پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی فوٹو: فائل

KOHISTAN: لاہورہائی کورٹ نے راول پنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پرحکم امتناعی جاری کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی سرکٹ میں جسٹس شاہ خاور نے میٹرو بس منصوبے کے خلاف درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے موقف کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اس منصوبے کی آڑ میں سیاسی مخالفین کی جائیداد کو نقصان پہنچا رہی ہے اور اپنی جائیداد کی قیمت بڑھا رہی ہے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ اس منصوبے کو روکا جائے۔

عدالت نے درخواست گزارکا موقف سننے کے بعد موٹر وے کی تعمیر پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں