جامعہ کراچی ایریا اسٹیڈی سینٹر برائے یورپ کے تحت ماسٹر پروگرام کا آغاز

’’بورڈآف اسٹڈیز‘‘نے ایم اے کے نصاب کی منظوری دیدی، داخلے رجحان ٹیسٹ کی بنیاد پردیے جائیں گے،ڈاکٹر مونس احمر.


Safdar Rizvi September 24, 2012
’’بورڈآف اسٹڈیز‘‘نے ایم اے کے نصاب کی منظوری دیدی، داخلے رجحان ٹیسٹ کی بنیاد پردیے جائیں گے،ڈاکٹر مونس احمر. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی نے 37 سال بعد ''ایریااسٹڈی سینٹربرائے یورپ'' کے تحت ماسٹرز پروگرام ایک بار پھر شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ایریا اسٹڈی سینٹربرائے یورپ کے ''بورڈآف اسٹڈیز''نے دوسالہ ایم اے پروگرام کے نصاب کی منظوری دیدی ہے جبکہ بورڈآف فیکلٹی اوراکیڈمک کونسل سے منظوری کے بعد ایریااسٹڈی سینٹر برائے یورپ کے ماسٹرزپروگرام کاآغاز آئندہ تعلیمی سال 2013 سے ہوگا اور ڈیڑھ ماہ بعدشروع ہونے والے جامعہ کراچی کے داخلوں کے ساتھ ہی ایریااسٹڈی سینٹربرائے یورپ میں بھی ماسٹرزپروگرام میں داخلے دیے جائیں گے واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں ایریا اسٹڈی سینٹربرائے یورپ کے تحت 1974/75میں ماسٹر پروگرام شروع کیا گیاتھاجسکاصرف ایک ہی بیچ فارغ التحصیل ہواتھا جس کے بعد پروگرام بند کردیا گیا تھا۔

ایریا اسٹڈی سینٹر برائے یورپ کے ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹرمونس احمرنے ''ایکسپریس'' کو بتایاکہ داخلے رجحان ٹیسٹ کی بنیاد پردیے جائیں گے، یہ داخلے 50 نشستوں پردیے جائینگے انھوں نے بتایاکہ چارسیمسٹرپرمشتمل دوسالہ ماسٹرز پروگرام میں یورپ میں بولی جانے والی زبانوں ''اطالوی، فرانسیسی اورجرمن''کی تدریس لازمی ہوگی جنھیں پہلے سیمسٹرمیں ہی پڑھایاجائے گا۔

مزیدبراں دیگرمضامین میں ''یوریپین ہسٹری،یورپی شناخت کانظریہ،یورپین سیکیورٹی،پولیٹیکل اکنامی آف یورپ، یورپ اوراہم عالمی معاملات،سسٹم آف گورنمنٹ اینڈ گورننس آف یورپی یونین، جدید یورپ میں انقلاب اورجنگ ،یورپی یونین کی خارجہ پالیسی،مطالعہ امن اورتنازعات میں یورپی کردار،یورپی یونین اورخطے کے دیگرادارے،یورپی یونین کی پالیسز برائے (انسانی حقوق، ماحولیات،دہشت گردی اور انسانی تحفظ)،یورپی یونین کے جنوبی ایشیا کے ساتھ تعلقات، یورپ اورمشرق وسطیٰ،یورپ اورایشیا کے تعلقات،یورپ اورافریقا کے تعلقات ،یورپ اوروسطی ایشیا جبکہ یورپ اینڈملٹی کلچرل ازم شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |