بلوچستان حکومت کی تشکیل کا معاہدہ سامنے آگیا

معاہدے کے مطابق عبدالمالک ڈھائی سال پھر ثنااللہ زہری ڈھائی سال کیلیے وزیراعلیٰ ہوں گے


شہزاد بلوچ August 06, 2014
گورنر پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا جبکہ اسپیکراور سینئر وزیر ن لیگ کے ہوں گے. فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن ، نیشل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی میں بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت 5 سالہ دور میں ڈھائی سال عبدالمالک بلوچ وزیراعلیٰ بلوچستان ہوں گے جبکہ ڈھائی سال مسلم لیگ ن کے ثناء اللہ زہری وزیراعلیٰ ہوں گے۔

عبدالمالک بلوچ نے ایک سال مکمل کر لیا ہے جبکہ ابھی ڈیڑھ سال باقی ہے، یہ معاہدہ گزشتہ سال مری میں ہوا تھا جس کا مقصد بلوچستان حکومت کی تشکیل میں ڈیڈلاک کو ختم کرنا تھا۔ اس سلسلے میںایم او یو پر محمود خان اچکزئی، حاصل بزنجو اور ثناء اللہ زہری نے اپنی پنی جماعت کی طرف سے دستخط کیے تھے جبکہ چوہدری نثار، نواز شریف ، شہباز شریف ، عبدالقادر بلوچ اور عبدالمالک نے معاہدے کی نگرانی کی، معاہدے کی کاپی ایکسپریس ٹریبیون نے حاصل کر لی ہے۔

ڈیل کے مطابق بلوچستان کے گورنر کی نامزدگی پختون خوا ملی عوامی پارٹی کریگی، جو محمود خان کے بھائی محمد خان اچکزئی بنائے گئے، معاہدے کے تحت اسپیکر اور سینئر وزیر مسلم لیگ ن کے ہوں گے۔ حکمران جماعت این پی کے ایک سینئر لیڈر نے معاہدے کی تصدیق کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |