پاکستان میں ہوا سے 3 لاکھ 40 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو سکتی ہے امریکی رپورٹ

ایک ہزار کلو میٹر طویل ساحلی پٹی ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے مثالی حیثیت کی حامل ہے


آن لائن August 06, 2014
کراچی اور کوئٹہ کے علاوہ کے علاوہ گھارو سے کیٹی بندر تک کے علاقے سے 50ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی ادارے نیشنل ری نیو ایبل انرجی لیب کی مطالعاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہوا کی مدد سے 3لاکھ 40ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہزار کلو میٹر طویل ساحلی پٹی ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے مثالی حیثیت کی حامل ہے جس میں کراچی کوئٹہ اور جیوانی شامل ہیں اس کے علاوہ گھارو سے کیٹی بندر تک کے علاقے سے 50ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں