کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہئے او آئی سی

بھارت دنیا بھرمیں حق خودارادیت کی حمایت کرتاہے مگرمقبوضہ کشمیرمیں آنکھیں بندکررکھی ہیں، ایاد بن امین مدنی

اوآئی سی کی طرف سے کشمیرکازکی مسلسل حمایت پرشکر گزارہیں، صدرآزادکشمیر. فوٹو؛ فائل

اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل ایادبن امین مدنی نے کہاہے کہ بھارت دنیا بھرمیں حق خودارادیت کی حمایت کرتاہے مگرمقبوضہ کشمیرمیں اس نے آنکھیں بندکررکھی ہیں۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری عبدالمجید کی طرف سے دیے گئے ظہرانے کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوتے انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا سیاسی حل ہے اور اس میں کشمیری عوام بنیادی فریق ہیں، کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خودارادیت ملناچاہیے، اوآئی سی کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گی، اوآئی سی کے علاوہ اسلامی ممالک پربھی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کے لیے زوردیتے رہیں گے۔


ایاد بن امین مدنی نے کہا کہ اوآئی سی نے ہمیشہ ریاست جموں وکشمیرکے عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اورکرتے رہیں گے، اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے گزشتہ اجلاس میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بھرپورحمایت کااعادہ کیا تھا۔ انھوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کے ایجنڈے پرابھی تک حل طلب مسئلہ ہے،اس مسئلہ کوزندہ رکھنے اورحل کرنے کیلیے سیاسی عمل جاری رہناچاہیے،کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی تسلسل کے ساتھ حمایت کرتے ہیں اورجب تک کشمیریوں کوانکا حق خودارادیت مل نہیں جاتا یہ وعدہ جاری رہے گا۔

اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہاکہ او آئی سی نے کشمیرپررابطہ گروپ بنایا اور کشمیریوں کواس میں ممبرکی حیثیت سے نمائندگی بھی دی، کشمیری عوام حق خودارادیت اورمسئلہ کشمیرکے حل کے لیے بھارت کوسیاسی عمل میں شامل رکھناضروری ہے،بھارت عالمی برادری کاذمے داررکن ہونے کے ناطے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کااحترام کرے اورکشمیریوں کواسی طرح حق خودارادیت دے جیسے دوسرے لوگوں کاحق ہے۔ صدرآزادکشمیرسردارمحمدیعقوب خان نے کہاکہ اوآئی سی کی طرف سے کشمیرکازکی مسلسل حمایت پرشکر گزارہیں،توقع ہے کہ اوآئی سی مسلم امہ کے مسائل کے حل کے لیے فعال کردار اداکرے گی،انھوں نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کوآزادکشمیرکے دورے کی دعوت بھی دی۔

وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجیدنے کہاکہ آپ کادورہ کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کا عکاس ہے، کشمیری عوام سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی حق خودارادیت کی جدوجہد میں تنہا نہیں، پاکستان اوربھارت اس وقت پرامن پڑوسیوں کی طرح رہ سکتے ہیں جب وہ مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرینگے۔ادھراوآئی سی کے سیکریٹری جنرل ایادامین اللہ مدنی نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر زاہد حامد سے ملاقات کی۔
Load Next Story