راجن پور میں دہشتگردی کی کوشش ناکام ریلوے ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنادیا گیا

8 کلو وزنی بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے جوڑا گیا تھا،پولیس


ویب ڈیسک August 06, 2014
بم کی اطلاع پر پشاور سے کراچی آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو جام پور پرروک لیا گیا۔ فوٹو: فائل

فاضل پور کے قریب پولیس نے ریلوے ٹریک پر نصب بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راجن پور میں فاضل پور کے قریب دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک پر بارودی مواد نصب کررکھا تھا، بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس موقعے پر پہنچ گئی اور پشاور سے کراچی آنے والی خوشحال خان ایکسپریس کو جام پور پر روک دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر نصب بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے، دہشتگردوں کی جانب سے نصب بم 8 کلو وزنی تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں