آسکر ایوارڈ یافتہ ’’سینڈرا بلوک‘‘ ہالی ووڈ کی امیر ترین اداکارہ بن گئیں

سینڈرا بلوک نے ججولائی 2013 سے جون 2014 کے دوران 5کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمائے، فوربس میگزین


ویب ڈیسک August 06, 2014
سینڈرا بلوک کی فلم گریویٹی نے گزشتہ برس 71 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا تھا فوٹو: فائل

معروف اداکارہ سینڈرا بلوک گزشتہ برس 5کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی آمدنی کے ساتھ ہالی ووڈ کی سب سے امیر ترین اداکارہ بن گئی ہیں۔

بین الاقوامی جریدے ''فوربس میگزین'' کی رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ سینڈرا بُلوک 2013 میں آمدنی کے لحاظ سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں 7ویں نمبر پر تھیں لیکن گزشتہ برس ان کی فلم گریویٹی نے 71 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا تھا اور اس کے ذریعے ایک برس میں ان کی آمدنی 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوئی۔

ہالی ووڈ میں ایک برس کے دوران سب سے زیادہ دولت سمیٹنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں دوسرا نمبر ''ہنگر گیمز'' کی جینیفر لارنس کا ہے جن کی ایک سال میں آمدنی 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی، جینیفر لارنس گزشتہ برس بھی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر تھیں۔ رواں برس اس فہرست میں تیسرے نمبر پر 45 سالہ جینفر آنسٹن رہی ہیں جنہوں نے ایک برس میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں