پشاور میں فائرنگ سے ایک سکھ ہلاک 2 زخمی

سکھ برادری نے ساتھی کی ہلاکت پر جی ٹی روڈ پر ٹائر جلا کر اسے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا


ویب ڈیسک August 06, 2014
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

ہشت نگری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سکھ ہلاک جب کہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے ہشت نگری کے خوشحال بازار میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے 3 سکھ شدید زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا تاہم ایک سکھ دوران علاج دم توڑ گیا جب کہ دیگر 2 کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت جگ موہن سنگھ ہلاک جب کہ زخمیوں کی شناخت من ہوہن سنگھ اور پرن سنگھ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکھ برادری نے پہلے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے باہر احتجاج کیا اور پھر جی ٹی روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا جس کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ سکھ برادری کا کہنا تھا کہ ہم پر مسلسسل حملے کئے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔