اختلافات کے باوجود ملک اور جمہوریت کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ساتھ ہیں عابد شیرعلی

حکومت آزادی مارچ کونہیں روکے گی لیکن امن و عامہ کی صورتحال کو ضرور برقرار رکھا جائے گا، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی


ویب ڈیسک August 06, 2014
عمران خان سب کو برا کہتے ہیں، سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر وہ کس کے ساتھ ہیں؟. عابدشیرعلی ، فوٹو:فائل

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پیپلز پارٹی سے اختلافات ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں جماعتیں ملک اور جمہوریت کےلئے ایک ساتھ ہیں۔

میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کے دوران عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ ملک حالت جنگ میں ہے، ایسے وقت میں پاکستان انتشارکی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، عمران خان کی غیر پارلیمانی گفتگو سے ملک دشمنوں کو فائدہ ہوگا۔ عمران خان سب کو برا کہتے ہیں، سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر وہ کس کے ساتھ ہیں؟۔ وہ عمران خان کو وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے محبت کا پیغام دیتے ہیں، عمران خان آئیں، ہم مل کرملک کو درپیش مسائل حل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام نے 5 سال کے لئے منتخب کیا ہے، عمران خان اقتدار کے لئے آئندہ انتخابات کا انتظار کریں، اس کے لئے انہیں بادشاہت نہیں بلکہ اپنی آمرانہ سوچ ختم کرنا ہوگی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی مارچ کو نہیں روکے گی لیکن امن و عامہ کی صورتحال کو ضرور برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اور پیپلز پارٹی کے چند معاملات پر اختلافات ضرور ہیں لیکن دونوں جماعتیں جمہوریت اور پاکستان کے لئے ایک ساتھ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |