افغان پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 7 ساتھی ہلاک

حملہ آور اسلحہ سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش کی جا رہی ہے، افغان حکام


ویب ڈیسک August 06, 2014
گزشتہ روز بھی کابل میں افغان سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے امریکی جنرل کو ہلاک اور 15 نیٹو فوجیوں کو زخمی کر دیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

افغاں صوبے ارزگان میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی7 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ ارزگان کے علاقے ترین کوٹ میں ایک پولیس اہلکار نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے اپنے 7 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا اور اسلحہ سمیت فرار ہو گیا۔ افغان حکام کاکہنا ہے کہ حملہ آور کے طالبان سے روابط تھے اور اس قسم کے حملے پہلے بھی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی افغان دارالحکومت کابل میں برطانیہ کے زیر اہتمام چلنے والے پولیس ٹریننگ سنٹر میں افغان اہلکار نے نیٹوافسران پر فائرنگ کرکے امریکی جنرل کو ہلاک کر دیا تھا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں امریکی، جرمن اور برطانوی فوجی اہلکاروں سمیت 15 افسران زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |