ادویاتی وسائل اور انکی معلومات وقت کی اہم ضرورت ہے اقبال چوہدری

ادویاتی پودوں کے قدرتی مرکبات نظر انداز کی گئی بیماریوں میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں.


Staff Reporter September 24, 2012
ادویاتی پودوں کے قدرتی مرکبات نظر انداز کی گئی بیماریوں میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں . فوٹو: فائل

ISLAMABAD: جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)کے سربراہ ڈاکٹرمحمداقبال چوہدری نے کہا ہے کہ ادویاتی پودوں سے حاصل شدہ قدرتی مرکبات اور ان کا روایتی استعمال دنیا بھر میں نظر انداز کی گئی بیماریوں کے علاج کی دریافت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

جدید ادویہ زیادہ ترانسانی خدمت کے جذبے کے تحت نہیں بلکہ مالی مفادات کے لیے تیار کی جاتی ہیں انسانی فلاح کے لیے مقامی ادویاتی وسائل اور ان کی معلومات کا صحیح استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے یہ بات انھوں نے اتوار کو بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحت نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے موضوع پر جاری 4 روزہ 13ویں بین الاقوامی سمپوزیم کے دوسرے روز خطاب کے دوران کہی،انھوں نے کہا جدید ادویہ سازی ایک طویل اور کثیر رقم طلب کام ہے جبکہ ادویہ کی تیاری میں مالی اور تجارتی مفادات کا عنصر انسانی خدمت کے جذبے کے مقابلے میں زیادہ غالب ہوتا ہے پاکستان ادویاتی پودوں سے مالامال ہے۔

ان پودوں کو متعلقہ حکام کی جانب سے نگہداشت کی ضرورت ہے کیونکہ یہ پودے تیزی سے ناپید ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ ماضی میں نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری نے دوا سازی کے نقطہ نگاہ سے انتہائی موثر کیمیکل دیے ہیں،آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر احسنہ ڈار فاروقی نے نیچرل پروڈکٹ فارماکالوجی کے موضوع پر لیکچر دیا جبکہ ڈاکٹر آئی پی جیروتھینیسیز، ڈاکٹر ہیڈوگ بلوشی، ولف رینر ابراہم کے علاوہ دیگر ملکی و غیر ملکی سائنسدانوں نے بھی اپنا مقالہ پڑھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں