پاکستان میں داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار نقشے اور دستاویزات برآمد

بھارتی فوجی نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے بجوات سیکٹر سے خفیہ طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی.


ویب ڈیسک August 06, 2014
بھارتی اہلکار کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا ہے فوٹو: فائل

بجوات سیکٹر پر تعینات چناب رینجرز کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے بھارتی فوجی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے حساس نقشے اور دستاویزات برآمد کرلی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوجی نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے بجوات سیکٹر سے خفیہ طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہاں تعینات چناب رینجرز کے اہلکاروں نے اس کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔

بھارتی فوجی کی تلاشی کے دوران رینجرز اہلکاروں کو اس کے قبضے سے حساس نقشے اور دستاویزات برآمد ہوئے ہیں، جس کے بعد بھارتی اہلکار کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں