گستاخانہ فلم دہشت گردی ہےانتہاپسندی کوفروغ ملے گامشرف

دنیابھرمیں انبیاؑکی توہین کوقابل گرفت قرار دینا چاہیے، کارکن پرامن احتجاج کریں


September 24, 2012
دنیابھرمیں انبیاؑکی توہین کوقابل گرفت قرار دینا چاہیے، کارکن پرامن احتجاج کریں. فوٹو: رائٹرز/فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے قائدپرویزمشرف نے کہا ہے کے انبیاؑ کی توہین سے متعلق دنیا بھرموثرقانون سازی کی ضرورت ہے۔

دنیا بھر میں انبیاؑء اور مذاہب کی توہین کو قابل گرفت قرار دینا چاہے، یوم عشق رسولؐ کے موقع پر حکومت نے احتجاج کرنیوالوں کو کسی حکمت عملی اور منصوبے کے بغیر ہینڈل کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جو قابل افسوس ہے۔ وہ گزشتہ روز مر کزی سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحاق سے ٹیلیفون پرگفتگو کررہے تھے۔

پرویز مشرف نے ہدایت کی کہ پارٹی کارکن گستاخانہ فلم کے خلاف پرُ امن احتجاج کریں اورکسی بھی توڑ پھوڑ کا حصہ نہ بنیں۔پرویز مشرف نے کہا کہ گستاخانہ فلم دہشت گردی کا ہی واقعہ ہے اس قسم کے اقدامات معاشرے میں انتہا پسندی کو فروغ دیتے ہیںاور اس قسم کی گستاخی سے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی،امریکی حکومت فلم بنانے والوں کو سخت سزادے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں