گستاخانہ فلم صلیبی جنگ کاحصہ ہے نظام شریعت کنونشن
عالمی سطح پرکسی بھی نبی کی شان میںگستاخی کی سزاموت مقررکی جائے، مولاناسمیع
دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوں کے قائدین نے جمعیت علمائے اسلام (س) کے نظام شریعت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین آمیز امریکی فلم اور خاکوں کی اشاعت مسلمانوں پر مسلط صلیبی جنگ کاحصہ ہے۔
اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل توہین انبیاء پر سزائے موت کا قانون پاس نہیں کرتے تو مسلم ملکوں کو ان اداروں سے الگ ہونا چاہیے اور60مسلم ملکوں پر مشتمل اپنی الگ اقوام متحدہ بنانی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق، امیر جماعت الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید،مولانا عبدالرئوف فاروقی،مفتی حبیب الرحمن درخواستی دیگر نے جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ میں نظام شریعت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن کی صدارت میاں اجمل قادری نے کی۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ توہین رسالت قانون کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کی جائے اور کسی بھی نبی کی شان میںگستاخی کی سزاموت مقرر کی جائے۔
توہین آمیز فلم بنانے والے ملعو ن پادری ٹیری جونز کو فور ی گرفتار کر کے عالمی امن تباہ کرنے کے جرم میں پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے ۔حافظ سعید نے کہاکہ اگر رسول اکرم ﷺ کی حرمت کا تحفظ نہیں ہوگا تو پھر دنیا میں کچھ بھی محفوظ نہیں ہے۔کنونشن میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے، ہوشربا مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ اور لوٹ کھسوٹ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فی الفور واپس لیاجائے اور عوام کو مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔