آصف زرداری کا طاہرالقادری کو فون پنجاب حکومت کی جانب سے مقدمہ درج کرانے کی مذمت

احتجاج عوامی تحریک کا حق ہے لیکن ہم چاہتے ہیں جمہوریت کیلئے کوئی نقصان دہ قدم نہ اٹھایا جائے، سابق صدر مملکت


ویب ڈیسک August 06, 2014
انقلاب جمہوریت کو بچانے کے لیے لارہے ہیں۔،ڈاکٹر طاہرالقادری، فوٹو:فائل

سابق صدر آصف زرداری نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو فون کیا جس میں انہوں نے طاہرالقادری پر مقدمے کی شدید مذمت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سابق صدر نے پنجاب حکومت کی جانب سے طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لیڈروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ پیپلزپارٹی کے دور میں کوئی سیاسی قیدی تھا اور نہ ہی کسی سیاسی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف مسئلہ بادشاہت کے بجائے جمہوری طریقے سے حل کریں جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر احتجاج عوامی تحریک کا حق ہے لیکن ہم چاہتے ہیں جمہوریت کیلئے کوئی نقصان دہ قدم نہ اٹھایا جائے کیونکہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونا چاہئےاس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن شہدا کے ورثا کو ان کا حق دلانا چاہتے ہیں، احتجاج سے جمہوریت ڈی ریل نہیں ہوگی بلکہ انقلاب جمہوریت کو بچانے کے لیے لارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔