آرمی چیف کی آسٹریلوی ہم منصب وزیر اور سیکریٹری دفاع سے ملاقات

ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دفاعی تعاون پر تبالہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 06, 2014
ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دفاعی تعاون پر تبالہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آسٹریلوی ہم منصب، وزیر دفاع اور سیکریٹری دفاع سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے دورہ آسٹریلیا کے دوران آسٹریلوی وزیر دفاع ڈیوڈ جانسن اور سیکریٹری دفاع ڈینس رچرڈسن سے الگ الگ ملاقاتیں کی جن میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دفاعی تعاون پر تبالہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اپنے ہم منصب ڈیوڈ موریسن سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی سطح پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل جنرل راحیل شریف نے آسٹریلیوی آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ڈیوڈ موریسن کی جانب سے دی گئی دعوت میں بھی بطور مہمان خصوصی شریف ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں