تمام مسائل کا حل صرف جمہوریت اور مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے وزیراعظم

سیاست کی بنیاد نفرت یا چپقلش پر نہیں بلکہ باہمی احترام اور جمہوری اصولوں پر ہونی چاہئے، نوازشریف


ویب ڈیسک August 06, 2014
ہم جمہوری قوتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،وزیراعظم، فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے اور تمام مسائل کا حل صرف جمہوریت اور مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملاقات کی جس میں انہوں نے عمران خان کی جانب سے دی گئی تجاویز کو وزیراعظم کے سامنے پیش کیا جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے سراج الحق کو ان تجاویز پر غور کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے سیاسی صورتحال پر سراج الحق کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاسی کشیدگی میں جماعت اسلامی کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری قوتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،عوامی قوتوں پر بھی جمہوریت کا احترام فرض ہے اور تمام مسائل کا حل صرف جمہوریت اور مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سیاست کی بنیاد نفرت یا چپقلش پر نہیں بلکہ باہمی احترام اور جمہوری اصولوں پو ہونی چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں