تمام مذاہب کے احترام کاعالمی قانون بنایا جائے منورحسن
توہین رسالت پربین الاقوامی قانون بننے تک امریکا سے تعلقات منقطع کیے جائیں
لاہور:
امیرجماعت اسلامی پاکستان منور حسن نے مطالبہ کیا ہے کہ توہین رسالت پر فوری طورپر او آئی سی کا اجلاس بلاکر امریکا سے اس وقت تک تعلقات منقطع کیے جائیں جب تک اس سے متعلق کوئی بین الاقوامی قانون نہ بن جائے۔
وہ لوئردیر کے ہیڈکوارٹر تیمرگرہ میں جلسہ اسلامی انقلاب سے خطاب کررہے تھے۔ منور حسن نے کہاکہ امریکا افغانستان، فلسطین اور دیگر ممالک میں شکست خوردہ ہوکر احساس کمتری کا شکارہے۔ توہین رسالت پر پوری امت مسلمہ کو امریکا سے مکمل سفارتی تعلقات منقطع کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاکہ او آئی سی اور اسلامی ممالک کے حکمران امریکا سے تمام تعلقات ختم کریں ،اسلام سمیت تمام مذاہب کے احترام کا عالمی قانون بنایا جائے اورجب تک گستاخانہ فلم پر پابندی لگواکر مجرموں کو سزا نہیں دی جاتی،اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ بندکردیاجائے۔
انھوں نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کیاگیا تو پوری قوم اس کی مخالفت کرے گی۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں جہاں جہاں فوجی آپریشنز ہور ہے ہیں وہ فی الفور ختم کیے جائیں۔جلسے سے سراج الحق،مشتاق احمد خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔