مشرف کاٹرائلدفاعی بجٹ پرنظرثانی کی جائے یوتھ پارلیمنٹ

ملٹری قوانین پرنظرثانی،سپریم کورٹ کادائرہ فاٹا تک بڑھانے،کراچی میںامن قائم کرنیکی قراردادیں


News Agencies/Numainda Express September 24, 2012
ملٹری قوانین پرنظرثانی،سپریم کورٹ کادائرہ فاٹا تک بڑھانے،کراچی میںامن قائم کرنیکی قراردادیں ، فوٹو : فائل

WASHINGTON: یوتھ پارلیمنٹ پاکستان نے دفاعی بجٹ،سابق صدرپرویزمشرف کے ٹرائل، ملٹری قوانین پرنظرثانی،کراچی میںامن وامان کی مخدوش صورتحال اورفاٹاسے متعلق 5 الگ الگ قرار دادیں۔

متفقہ طور پرمنظورکرلی ہیں۔قرار دادیں یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان نے اتوارکوآئندہ انتخابات میں نوجوانوں کے کردارکے حوالے سے یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب میں پیش کیں۔ دفاعی بجٹ کے حوالے سے قرارداد میں کہا گیا کہ اس پرپارلیمنٹ کاچیک اینڈ بیلنس کاکردارہوناچاہیے اور باقاعدگی سے پبلک اکائونٹس کمیٹی میںدفاعی بجٹ کاجائزہ لیا جاناچاہیے،ایک اورقراردادمیںاکبربگٹی کے قتل کیس میں مفرور مشرف کو بلاتاخیر ملک واپس لاکرعدالت پیش کیا جائے۔

کراچی میں امن وامان کی مخدوش صور تحال پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے یوتھ پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ قیام امن کیلیے حکومت سخت اقدامات اٹھائے،فاٹاتک سپریم کورٹ کے دائرہ کارکووسعت دینے کی بھی قراردادمنظورکی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گیلپ سروے آف پاکستان کے سربرہ اعجاز شفیع گیلانی نے کہاکہ ملک پرامن تبدیلی کے دہانے پرکھڑاہے،مخصوص روایتی قوتوںکی مداخلت نہ ہوئی تو معلق نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط پارلیمنٹ قائم ہوگی،100 شہروںکومضبوط کرنے اورعوام کوبااختیاربناتے ہوئے ایک لاکھ حکومتیںقائم کرنے سے ملک وقوم کی کایاپلٹ جائیگی،ایسا نہ ہواتو11سوپارلیمنٹرنیزاور50 ہزارسول ملٹری افسران سیاہ وسفیدکے مالک بنے رہینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں