عراق میں کار بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک 25 زخمی

علاقے صدر سٹی میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں7 جبکہ ضلع اُر میں ہونے والے دھماکے میں 5 افراد ہلاک ہوئے

دارالحکومت میں ہونے والے 3 کار بم دھماکوں میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

عراقی دارالحکومت کے 2 مختلف علاقوں میں 3 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بغداد کے شمال مشرقی علاقے صدر سٹی میں یکے بعد دیگرے 2 کار بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے جبکہ تیسرا کار بم دھماکا ضلع اُر کی مقامی مارکیٹ کے قریب ہوا جس میں 5 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے، دھماکوں کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقوں کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دولت اسلامی شام و عراق (داعش) کے خلافت کے اعلان کے بعد عراق میں بم دھماکوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے جس میں اب تک سیکڑوں عراقی شہری ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جنگجو گروپ کی مختلف علاقوں پر قبضے کے لئے پیش قدمی بھی جاری ہے تاہم کئی علاقوں میں اسے عراقی فوج کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا ہے جس میں کئی جنگجو ہلاک ہوئے۔
Load Next Story