فضول دوستی کی قائل نہیں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ثنا

کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے انسان کو اچھے اور بامقصد اصول اپنانے چاہیے


این این آئی August 07, 2014
کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے انسان کو اچھے اور بامقصد اصول اپنانے چاہیے۔ فوٹو: فائل

اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے انسان کو اچھے اور بامقصد اصول اپنانے چاہیے، میاں بیوی ایک دوسرے کے مسائل اور مصروفیات کو جانتے ہوئے سمجھوتہ کر لیں تو زندگی اچھے طریقے سے بسر ہو جاتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں فضول دوستیوں کی قائل نہیں بس اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور منافق اور دو نمبر لوگوں سے کوسوں دور رہتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے مجھے زندگی کی ہر نعمت سے نوازا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں