جاپانی کمپنی نے ملازمین کیلیے دفتر ہی میں ساحل بنا لیا

آفس میں ساحل سمندر کا ماحول فراہم کرنے سے دفتر کی خوبصورتی میں اضافہ ہواہے، حکام

آفس میں ساحل سمندر کا ماحول فراہم کرنے سے دفتر کی خوبصورتی میں اضافہ ہواہے، حکام ۔ فوٹو : فائل

ساحل پر فرحت ملتی ہے زندگی پر سکون ہو جاتی ہے کاردگی بھی بہتر ہو جاتی ہے جاپانی کمپنی نے ساحل پر دفتر تو نہیں بنایا مگر ملازمین کے لیے دفتر میں ہی ساحل کا انتظام کر دیا۔

اب آفس میں ہی ساحل سمندر کے مزے ہوں گے۔




جاپان کے شہرٹوکیو میں ایک کمپنی نے اپنے آفس مین انٹیریئر ڈیزائنگ کا ایسا شاہکار بنایا ہے کہ ملازمین گھرجانے کو تیار ہی نہ ہوں ریتلا کارپٹ ساحل پر ٹہلنے کا مزہ دیتا ہے تو مصنوعی لہریں ٹھنڈک کا احساس ایسے میں ٹھنڈا ٹھنڈا تربوز کھانے کو ملے تو کیا ہی کہنے کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ آفس میں ساحل سمندر کا ماحول فراہم کرنے سے دفتر کی خوبصورتی میں اضافہ ہواہے۔
Load Next Story