مہنگائی کی شرح میں جولائی کے دوران 79 فیصد کا اضافہ

ماہانہ بنیادوں پر افراط زر1.7 فیصد بڑھا، خوراک سال بہ سال 7 اور جون سے 2.7فیصد مہنگی

ماہانہ بنیادوں پر انفلیشن ریٹ1.7 فیصد بڑھا، خوراک سال بہ سال 7 اور جون سے 2.7فیصد مہنگی۔ فوٹو: فائل

ملک میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں سال بہ سال 7.88 فیصداور ماہانہ بنیادوں پر 1.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں اشیائے خوراک کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 7فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 2.7 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ نان فوڈ آئٹمز کی قیمتیں ایک سال میں 8.5 فیصد اور جون کے مقابلے میں 1 فیصد بڑھیں۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں 7.64 اور ہول سیل پرائس انڈیکس کی بنیاد پر افراط زر میں 6.55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اس دوران ماہانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ مہنگا ٹماٹر ہوا جس کی قیمتیں 43.71 فیصد بڑھیں جبکہ سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ نرخ آلو کے 122.6 فیصد بڑھے۔
Load Next Story