دبنگ خان کی فلم ’’کک‘‘ نے مسٹر پرفیکٹ کی ’’تھری ایڈیٹ‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا
’’تھری ایڈیٹ‘‘ نے 70 دنوں میں 200 کروڑ کا بزنس کیا تھا جبکہ ’’کک‘‘ صرف11 دنوں میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے
بالی ووڈ میں دبنگ خان کے نام سے مشہور سلمان خان کی فلم ''کک'' نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم ''تھری ایڈیٹ'' کا بزنس ریکارڈ توڑ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی فلم ''تھری ایڈیٹ'' بھارتی سنیماؤں میں 200 کروڑ کا بزنس 70 دنوں میں کرپائی تھی تاہم سلمان خان اور جیکولن فرنینڈز کی فلم ''کک'' نے صرف 11 دنوں میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے تھری ایڈیٹ کا ریکارڈ توڑ دیا، ''کک'' دنیا بھر کی فلم اسکرینوں سے اب تک 300 کروڑ سے زائد کا بزنس سمیٹ چکی ہے اور اس کی مسلسل کامیابیاں شائد اگلے چند روز میں تھری ایڈیٹ کے کل 395 کروڑ کے بزنس کا بھی ریکارڈ توڑ دیں گی۔