قوم ہمیں چاقو دے کر جنگل کٹوانا چاہتی ہے فضل الرحمن

پارلیمنٹ میں ہماری تعداد15,16 ارکان ہے، حکومت نے خیبرپختونخوا کو مقتل بنا دیا


پارلیمنٹ میں ہماری تعداد15,16 ارکان ہے، حکومت نے خیبرپختونخوا کو مقتل بنا دیا۔ فوٹو: فائل

جے یوآئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قوم آئندہ انتخابات میںہمیں اختیارات دے۔

پارلیمنٹ میں ہماری تعداد صرف پندرہ سولہ ارکان تک ہے، قوم ہمارے ہاتھ میںچاقودیکرجنگل کاٹنے کاکام لیناچاہتی ہے، امریکا دہشت گرد ہے پاکستان کو امریکی اتحاد سے علیحدگی اختیارکرنا ہوگی۔ پولوگرائونڈ چترال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا کو خون میں نہلا کر اسے مقتل گاہ میں تبدیل کردیاہے، ممبران کی خریداری کیلیے خزانے کے منہ کھول دیے گئے ہیں۔

بعض لوگ ملک میں مادر پدر آزاد معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ عالم کفر مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے کر10سال سے سزا دے رہا ہے لیکن قرآن پاک اور پیغبر اسلام حضرت محمد ؐ کی شان میں گستاخی کی وجہ سے وہ خود دنیا میں سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کڑے امتحان میں ہے امریکا کی جنگ اپنے سرلینے سے 90 ارب ڈالرکانقصان اٹھاناپڑا لیکن اب تک امریکا نے صرف 6ارب ڈالردیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں