وفاقی کالجزکاپنجاب کے بجائے قائداعظم یونیورسٹی سے الحاق

بیچلرزپارٹ ون،ٹوکے امتحانات علیحدہ،سلیبس پراناہو گا،شعبہ امتحانات قائداعظم یونیورسٹی


Zaigham Naqvi September 24, 2012
بیچلرزپارٹ ون،ٹوکے امتحانات علیحدہ،سلیبس پراناہو گا،شعبہ امتحانات قائداعظم یونیورسٹی. فوٹو: فائل

QUETTA: وفاقی تعلیمی اداروں میںتاریخ میںپہلی بار گریجویشن کے پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے علیحدہ علیحدہ امتحانات ہونگے۔

پنجاب یونیورسٹی سے ختم کر کے وفاقی کالجزکے بیچلرز اور ماسٹرز پروگراموںکوقائداعظم یونیورسٹی سے الحاق کردیاگیا ہے ،2012ء کے بیچلرز پارٹ ون کے امتحانات قائداعظم یونیورسٹی لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی سلیبس پنجاب یونیورسٹی کاہی پڑھایا جائیگا، اکیڈمک کونسل کا اجلاس اکتوبرکے پہلے ہفتے متوقع ہے جس میںوفاقی تعلیمی اداروں کیلیے سلیبس کی منظوری لی جائیگی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی نے اسکیم آف اسٹڈی اورسلیبس بریک اپ تعلیمی اداروں کو بھجوادیا جس میںوفاقی تعلیمی اداروںکواپلائیڈگرائمرپرخصوصی توجہ دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں