فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت3افراد ہلاک ایک زخمی
کلاکوٹ تھانے کی حدود میں گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون ہلاک ہوگئی
شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے،بن قاسم روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ تھانے کی حدود لیاری مولا اﷲ داد لائن مکان نمبر AK/8021-465 کی رہائشی35 سلمیٰ زوجہ غلام اکبر کو گینگ وار کے ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور ملزمان فرار ہو گئے، مقتولہ کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی ،
مقتولہ 9 ماہ کی حاملہ تھی ، اسپتال میں مقتولہ کے بطن سے ایک بچے کی پیدائش ہوئی جو ایک گھنٹے زندہ رہنے کے بعد دم توڑ گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کے کزن جنید جدگال ولد عبد الرزاق جدگال کا لیاری گینگ وار کے ملزم ملانثار سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا ، ملا نثار اور اس کے ساتھی جنید کو قتل کرنے کے لیے اس کے گھر کے باہر کھڑے تھے وہ جیسے ہی اپنے گھر سے باہر آیا تو گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جنید نے بھی ان پر جوابی فائرنگ کی اور بھاگتا ہوا اپنی کزن سلمیٰ کے گھر میں گھس گیا،
سلمیٰ کپڑے دھو رہی تھی وہ فوری طور پر شور سن کر دروزاے پر آئی تو ملا نثار کے لڑکوں نے اند گھسنے کی کوشش کے دوران سلمیٰ کے سینے پر ایک گولی مار دی بعد ازاں جنید کے نہ ملنے پر اس کے والد اور بھائی کو اغوا کر کے لے گئے،کالعدم لیاری امن کمیٹی کے سربراہ کے بہنوئی نے ملا نثار سے بات چیت کرکے جنید کے والد اور بھائی کو ملزمان کے چنگل سے آزاد کرا دیا کلاکوٹ پولیس نے سلمیٰ کے قتل کا مقدمہ الزام نمبر 112/12 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا اور واقعے کو اتفاقیہ حادثہ قرار دیا،مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر10پریشان چوک پر مکان نمبر 404 کے اندر سے25سالہ عبدالرحیم ولد یعقوب کی خون میں لت پت لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا ،