غلام بلورانتہاپسندانہ الفاظ واپس لیں یااستعفیٰ دیدیں رابطہ کمیٹی

گستاخانہ فلم بنانے والے کے قتل اورقاتل کیلیے انعام کااعلان کرکے ملک کوبدنام کیا

گستاخانہ فلم بنانے والے کے قتل اورقاتل کیلیے انعام کااعلان کرکے ملک کوبدنام کیا۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیربرائے ریلوے غلام احمدبلورکے انتہا پسندانہ بیان کی شدیدالفاظمیں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ غلام احمدبلوراپنے انتہاپسندانہ الفاظ واپس لیں یااپنی وزارت سے مستعفی ہونے کااعلان کریں۔


ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ غلام احمد بلور نے نبی کریم ؐکی شان کے خلاف گستاخانہ فلم بنانے والے کے قتل اورقاتل کیلیے انعام کااعلان کرکے پوری دنیامیں پاکستان کوتنہااوربدنام کرنے کا گھناؤناعمل کیاہے،غلام بلور نے جن انتہاپسندانہ خیالات کااظہارکیاوہ لبرل اوراعتدال پسندپاکستانیوںکیلیے ہرگزقابل قبول نہیں ہوسکتے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ وفاقی وزیرغلام بلورپوری قوم سے معافی مانگ کراپنے انتہا پسندانہ الفاظ واپس لیں یااپنی وزارت سے استعفیٰ دیکر پورے پاکستان کودنیابھرمیں بدنامی سے چھٹکارا دلائیں ۔
Load Next Story